انڈین نیشنل کانگریس
24، اکبرروڈ
نئی دہلی۔ 110011انڈیا
فون۔ 23019080 -011
فیاکس ۔23017047

Hindi
English
Search

ستیہ گرہ صدی

ایک ایسے وقت میں جب کہ 11 ستمبر کی تاریخ تشدد اور دہشت گردی کا مترادف بن گئی ہےہمیں پوری انسانیت کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ ٹھیک 100 سال قبل 11 ستمبر کو ایسی ہی ایک طاقت کا جنم ہوا تھا جو تشدد سے کہیں زیادہ طاقتور تھا- مہاتما گاندھی کی نمائندگی میں اس دن 100 سال قبل سیاسی تحریک کی ایک نئی شکل نمودار ہوئی تھی جسے ہم اب ستیہ گرہ کے نام سے جانتے ہیں-

گاندھی جی کے الفاظ میں ستیہ کا معنی ہے پریم اور آگرہ اور اسی لئے یہ ایک طاقت کا مترادف ہے- گاندھی نے کہا تھا کہ سیاسی تحریک کی اس شکل کو ستیہ گرہ کہا جائے کیونکہ وہ ایک ایسی طاقت ہے جس کا جنم سچ اور محبت یا عدم تشدد سے ہوا ہے- ستیہ گرہ کا مطلب صرف بے معنی اور بے فائدہ مخالفت نہیں ہے حالانکہ گاندھی جی کے عدم تشدد کی تحریک کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے  گاندھی جی کی یہ تحریک جنوبی افریقہ میں نافذ اس قانون کی مخالفت میں تھی جس کی رو سے ہندوستانیوں کو اپنا شناختی کارڈ اور اپنی انگلی کا نشان اپنے ساتھ رکھنا پڑتا تھا- یہ تحریک ظلم کے خلاف اخلاقی قوت کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا گیا  آج کے تناظر میں مہاتما گاندھی جی کے ''کلپنا" کا ڈیس منڈ ٹو ٹو کے الفاظ میں یہ معانی ہے'' ہم لوگ ایک ساتھ ہی آزاد ہو سکتے ہیں' ہم لوگ ایک ساتھ ہی محفوظ ہو سکتے ہیں' ہم لوگ ایک ساتھ ہی کامیاب ہو سکتے ہیں' ہم لوگ ایک ساتھ ہی انسان ہو سکتے ہیں، ورنہ نہیں"ہمارے آج کے دور میں ماحولیات کو لے کر جو فکر لاحق ہے وہ گاندھی جی کے بڑے آسان لفظوں میں ظاہر ہوتی ہے"یہ زمین تمام انسانوں کی ضروریات کے لئے سب کچھ دے سکتی ہے لیکن تمام انسانوں کی لالچ کے لئے نہیں"ہمیں ایک ایسے ترقیاتی آلے کی ضرورت ہے جو ہر ایک کی ضرورتوں کو پورا کرے لیکن لوگوں کی حرص کو ایک دائرے کے اندر محدود رکھے، گاندھی جی کے عدم تشدد کے اصول نے تمام ہندوستانیوں کو طاقت فراہم کیا ہے جس سے انہوں نے انگریزی سامراجیت کو 1947 میں ہندوستان سے باہر کا راستہ دکھا یا- ہندوستان کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کوئی لیڈر پوری عوام کو ملک کی آزادی کی لڑائی کی تحریک میں شامل ہونے کے لئے آمادہ کرسکا اور انہیں پوری طاقت سے جوڑسکا- عدم تشدد کو اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جیسے گاندھی جی نے استعمال کیا اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے مارٹن لوتھرکنگ نے کالے امریکیوں کو برابری کا حق دلانے اور نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت سے نجات حاصل کرکے مکمل جمہوریت کے حصول کا کام انجام دیا- ڈاکٹر کنگ کے الفاظ میں" عدم تشدد طاقتور اور انصاف پر مبنی ہتھیار ہے تاریخ میں اس ہتھیار کا کوئی ثانی نہیں ہے- یہ بغیر زخم کے کاٹتا ہے اسے لانے والوں کی عزت کو بڑھا تا ہے- یہ ایسی تلوار ہے جو زخم بھرتی ہے"انسانیت کے لئے گاندھی جی کے اس غیر معمولی قربانی کو منظوری دینے کے لئے انڈین نیشنل کانگریس کی صدر محترمہ سونیا گاندھی جو کہ ستیہ گرہ صدی پر مرکوز بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی اصل محرک تھی کی پیش قدمی پر اقوام متحدہ کے اتفاق سے تجویز پیش کیا کہ ان کے یوم پیدائش 2 اکتوبر کو بین الاقوامی یوم عدم تشدد کے طور پر منا یا جائے-

ستیہ گرہ کے اصولوں کی اس صدی کے موقع پر انڈین نیشنل کانگریس یہ تجویز پیش کرتی ہے کہ وہ سچائی، عدم تشدد اور پر امن طریقہ سے حل تلاش کرے گی-

کانگریس پارٹی خلوص نیت سے یہ عہد کرتی ہے کہ مہاتما گاندھی کے ذریعہ قائم اقدار کی حفاظت کرے گی اور اعتماد اور امن کے اصولوں کو آگے بڑھائے گی- اپنے تمام پروگراموں میں تشدد کو کوئی مقام نہیں دے گی- آپسی نظریاتی اختلافات کا احترام کرے گی اور عدم تشدد کے اصول کی بنیاد پر تشدد پر آپسی تعاون ، محبت اور سچائی سے فتح حاصل کرے گی اور غریبی ، جہالت ، بیماری، نا انصافی اور بھوک کے خلاف ایک مشترک مہم چلائے گی-