ممبئی میں پیداہوئے۔ | 20 اگست1944 |
دون اسکول دہرادون سے سینیر کیمبرج پاس کیا۔ | 1960 |
اعلی تعلیم کیلئے برطانیہ کا سفرکیا۔ | 1962 |
میکنیکل انجیرنگ کیلئے ٹرینیٹی کالج کیمبرج میں داخل ہوئے۔ | 1963 |
محترمہ سونیا میانو ایک اطالوی سےملاقات ہوئی جو کیمبرج کےتدریس زبان کےاسکول میں زیر تعلیم تھیں۔ | 1965 |
محترمہ سونیا میانو سے شادی کی۔ | 1968 |
انڈین ایر لائنس میںبحیثیت پائلٹ شامل ہوئے۔ | 1968مئی |
| سیاست میں شامل ہوئے ۔ کانگریس کی ابتدائی رکنیت حاصل کی ۔ | 11 مئی1981 |
| امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیامنٹ منتخب ہوئے۔ | 15 جون1981 |
کانگریس کے جنرل سکریڑی مقررہوئے۔ | 2 فروری1983 |
اپنی والدہ محترمہ اندراگاندھی (جو اس وقت ہندستان کی وزیراعظم تھیں )کےقتل کےبعد ہندستان کے وزیراعظم بنے۔ | 31اکتوبر1984 |
| راجیوگاندھی کی قیادت میں کانگریس واضح اکثریت سے اقتدارمیں واپس آئی۔ | نومبر1984 |
| دوسری بار ہندستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ | 31 دسمبر1984 |
آسام کےمسئلےکےحل کیلئے مصالحتی میمورنڈم پردستخط کئے۔ | 24 جولائی1985 |
بییونڈ وار(Beyond war ) فاؤنڈیشن سے ، بییونڈ وار (Beyond war ) ایوارڈ قبول کیا۔ | 15دسمبر1985 |
کامن و یلتھ ، اجلاس لندن میں حصہ لیا۔ | 4اگست1986 |
میکسیکو میں( Peace and disarmament ) امن اورترک اسلحہ پر6 ملکوں کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ | 8 اگست1986 |
ہرارے میں آٹھویں ناوابستہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ | 1 ستمبر1986 |
نکاراگوا کے اعلی ترین اعزاز‘‘Augusto Caesar Sandini order'' سےسرفراز کئے گئے۔ | 10ستمبر1986 |
سری لنکا کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔ | 29جولائی1987 |
پارلیامنٹ میں حزب مخالف کے لیڈر چنے گئے۔ | نومبر1989 |
سری پیرومبدور( تامل ناڈو) میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے میں شہید ہوئے۔ | 21مئی1991 |
| آخری سفر۔ | 24 مئی1991 |
انتقال کے بعد ہندستان کےسب سے بڑے اعزاز " بھارت رتن" سےنوازے گئے۔ | 17جون1991 |
محترمہ سونیا گاندھی نےایوارڈ لیا۔ | 6جولائی1991 |
|