-
وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی رہنمائی میں کانگریس کی قیادت والی یوپی اے سرکار کی پہل پر شروع کی گئی قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم غربت کو دور کرنے کے لئے سب سے زیادہ حوصلہ مندانہ اسکیم ہے۔ اتنے وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ فراہم کرنے کا کام پوری دنیا میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس منصوبے کے تخیل اور تشکیل سے لے کر اس پر عمل آوری اور اسے مناسب قانون بنانے اور اس کے نفاذ کے پورے عمل میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر محترمہ سونیاگاندھی نے ایفائے عہد کا ثبوت دیا ۔اسی کا نتیجہ ہے کہ ہم 2004 کے لوک سبھا انتخابات کے اپنے منشور میں کئے گئے اس اہم وعدے کو وفا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
-
آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کانگریس کی قیادت والی یوپی اے سرکار نے دیہی علاقوں میں کام کے حق کو ایک قانونی طاقت اور شفافیت فراہم کی ہے۔
-
قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم کے پہلے مرحلہ میں سال07- 2006 میں اسے20اضلاع میں نافذ کیا گیا ۔ اس کے دوسرے مرحلہ میں سال08- 2007میں130مزید اضلاع اس میں جوڑے گئے ۔ قانون میں یہ گنجائش موجود تھی کہ سال 2010تک اس منصوبے کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا ۔ کانگریس اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم سے گاؤں کے غریب لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ کانگریس کی قیادت والی یوپی اے سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال منصوبے کو پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔ جو کہ اپریل 2008سے نافذ العمل ہے۔
-
اس منصوبے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ نفاذ کے پہلے ہی سال میں اس کے تحت2 .10کروڑ خاندانوں کو پہلے مرحلہ میں ہی سال07- 2006میں روز گار حاصل ہوئی۔
-
اس منصوبے کے تحت 90.50کروڑ روپے کا روز گار حاصل ہوا، اور پہلے سال میں نا تجربہ کار، زیر تربیت اور ماہر کاریگروں کو سال07-2006 میں 6204.09 کروڑروپے کی تنخواہ بانٹی گئی اور اگست 2007 تک 2469.44کروڑ روپے دیے گیے۔
-
کانگریس پارٹی شروع سے ہی شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب کی حامی رہی ہے ۔ اس منصوبے کا 60فیصد فائدہ اس طبقہ کو ہی ملے گا۔
-
روز گار میں عورتوں کی شرکت 40فیصد رہی ہے۔
-
اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 800.000 ایسے کام ہاتھ میں لئے گئے جن کا نشانہ دیر پا وسائل تشکیل کرنا تھا اور ان میں 54فیصد کاموں کا تعلق آبی وسائل کے تحفظ سے ہے۔
-
اس بات کے ثبوت کافی مقدار میں مل رہے ہیں کہ اس اسکیم کے نافذ ہونے کے بعد زمین کی پیداواری قوت میں اضافہ ہوا ہے۔
-
قومی دیہی روز گار اسکیم کے تحت تالاب، کنویں، اور دیگر آبی وسائل کی تعمیر یا ان کی تجدید کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔