انڈین نیشنل کانگریس
24، اکبرروڈ
نئی دہلی۔ 110011انڈیا
فون۔ 23019080 -011
فیاکس ۔23017047
Hindi
English
Search
 

 

 

آزادی کے 60سال مکمل ہونے پر تجاویز

 

ہندوستان میں پوری دنیا کے لوگ دھن دولت کی تلاش میں آتے رہے ہیں- آج سے 200 سال قبل بھی عالمی اقتصادیات میں ہندوستان کی حصہ داری25 فیصد سے زائد ہوتی تھی- زمانہ قدیم سے ہی ہندوستان میں دودھ کی ندیاں بہا کرتی تھیں- یہ ہماری خوشحالی کی علامت تھی اور جب انگریز حکومت کے دوران- ہندوستان نے اپنی عزت کو کھودیا تو انڈین نیشنل کانگریس نے آزادی کے لئے ایک طویل جدو جہد کی-

انڈین نیشنل کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے انگریزوں کے استحصالی نظام کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی لڑائی کی قیادت کی- آزادی کے60 سال مکمل ہونے پر انڈین نیشنل کانگریس ملک کی ترقی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتی ہے- کانگریس کو اس بات سے بھی اطمینان ہے کہ اب ہمارے پاس مستقبل میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کی ہمت اور صلاحیت ہے-

آزادی کی نصف شب کے موقع پر جواہر لال نہرو نے وعدہ کیا تھا اور آزادی کے ابتدائی سالوں میں اور50 و 60 کےعشرے میں انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ایک مشترکہ اقتصادی نظام کی بنیاد پر مضبوطی سے آگے بڑھنے کے لئے تیار کیا- اس کا نتیجہ تھا کہ ہمارے ملک میں نجی اور عوامی دونوں میدان میں ٹھوس ترقی ہوئی، گزشتہ 60 سالوں میں جو قابل ذکر تبدیلیاں آئی ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ فی الحال ہمارے ملک میں 20 لاکھ کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی سیمنٹ اور لوہےکی پیداوار میں 50 گنا اضافہ ہوا- سیمنٹ کی پیداوار میں20 گنا اضافہ ہوا اور کچھ ملین ڈالر سے بڑھ کر ہمارے ایکسپورٹ 125 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے-

انڈین نیشنل کانگریس نے ہمیشہ ایک ایسی قومی نمائندگی فراہم کی جو ملک کے سامنے ابھرتے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی نہ صرف اہل ہے بلکہ ملک کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں- اندرا گاندھی کی رہنمائی میں ملک نے سبزانقلاب کی بنیاد پر ملک کو خوردنی اشیاءکی پیداوار میں خود کفیل بنا یا ہے- 60 کے عشرہ کے درمیانی زمانے سے لے کر 80 کے عشرے کے درمیان تک ان کی آہنی نمائندگی میں ملک نے متعدد پریشانیوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا- راجیو گاندھی جب اس ملک کے وزیر اعظم تھے تو اس ملک نے تعلیم پر مبنی اقتصادی نظام کی راہ پر پہلے مضبوط قدم اٹھائے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارا اقتصادیات پوری دنیا کا اےک لازمی حصہ بن گیا ہے-

ان سبھوں کی رہنمائی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج اقتصادیات اور سیاست میں تیزی کے ساتھ ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر ہندوستانی کی شناخت قائم ہو گئی ہے-اب ہماری ترقی کی شرح9-8 فیصد سے اوپر ہے اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی رہنمائی میں ملک کو ایک مضبوط اقتصادی اور سیاسی عالمی طاقت کا درجہ مل گیا ہے-

انڈین نیشنل کانگریس یہ اقرار کرتی ہے کہ کامیابی کے اس سفر کے باوجود بھی ملک کو ابھی کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے- ان میں غریبی ہٹانا ، امیری اور غریبی کے درمیان کی دوریاں مٹانا ، عدم غذائیت کے خلاف جنگ جیسے ایشوز شامل ہیں-

آئیے ہم سب مل کر ان چیلنجوں سے مقابلے کی پالیسی بنائیں اور اپنی200 سالہ قدیم منزل کو نہ صرف حاصل کریں بلکہ اس سے بھی آگے جائیں- آزادی کے ساٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر انڈین نیشنل کانگریس اس بات کا حلف لیتی ہے کہ وہ اعلی ترقی کی شرح در مساوی اور انصاف پر مبنی سماج کی تشکیل و تعمیر کرے گی جس میں سب کو برابر کے مواقع ملیں گے اور کوئی بھی چھوٹے گا نہیں-