| سرہنری کاٹن کی پیدائش 1845میں ممبئی میں ہوئی ۔ انکی تعلیم انگلینڈ میں ہوئی۔ 1867میں آئی۔ سی۔ ایس۔ میں داخل ہوئے۔ وہ 11سال تک مدناپور میں ضلع انتظامیہ میں رہے۔ انہوں نے دوسرے عہدے بھی سنبھالے۔ وہ بنگال حکومت کے ہم سکریڑی بھی رہے۔ امور داخلہ کے رکن بھی رہے۔ آسام کے چیف کمیشنر کے حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ 1885میں نیو انڈیا شائع کیا۔ ہندستان سے انکی ہمدردی اور لارڈ کرزن سے اختلاف کیوجہ کر وہ گورنر نہیں بن سکے۔ 1904میں وہ انڈین نیشنل کانگریس کےصدربنے۔ 1905میں رہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ 1915میں انکی موت ہوگئی۔ |