| فروزشاہ مہتا کی پیدائش1845 میں ہوئی۔ 1864 میں وہ انگلینڈ گئے، بار کے رکن بنے۔ بمبئی نگرپالیکا کے ممبربنے اور کئی سالوں تک کام کیا۔ بمبئی پرسیڈنسی کے بانی صدر رہے۔ شروع سے ہی کانگریس سے مربوط رہے۔1886 میں بمبئی اسمبلی ہاوس کے ممبرمقرر ہوئے۔ 1893 میں امپریل اسمبلی ہاوس کے رکن مقرر ہوئےغیرمقیم ہندستانی کے حق کے لئےشروع سے ہی فکر مند رہے۔ انہوں نے انگلینڈ میں کانگریس کا اشتہاری کام بڑی کامیابی سے کیا۔ بمبئی یونیورسیٹی کے نائب صدر رہے۔ انہوں نے سنٹرل بینک آف انڈیا کی بنیاد 1911 میں رکھی۔ بمبئی کرونیکل کی بنا 1913 میں ڈالی ۔ 1915 میں انکا انتقال ہوگیا۔ |