سرسی۔ شنکرن نائر کی پیدائش 11 جولائی 1857 کو مالابار ساحلی علاقے میں ہوئی۔ انکی ابتدائی تعلیم رویتی اندازسے گھر پرہوئی۔ پھر وہ مالاباراسکول میں داخل ہوئے، بعد ازاں پرون سیل اسکول، کالی کٹ سے اوّل نمبر سے آرٹس پاس کیا ۔ دوسال بعد مدراس لاء کالج سے قانون کی سند حاصل۔
سرسی۔ شنکرن نائر نے 1880 میں مدراس ہائیکورٹ میں وکالت شروع کی 1884 میں مدراس حکومت نے ایک معلوماتی کمیٹی تشکیل دی اس کمیٹی کا کام تھا مالابار کی معلومات فراہم کرنا، وہ اس کمیٹی کے ممبر مقرر کئےگئے اور بحیثیت ممبر 1902 تک اس پر فائزرہے۔ وہ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اورقائم مقام جج بھی رہے۔1908 میں وہ پھر مستقل مدراس ہائیکورٹ کے جج بن گئے اور اس منصب پر1915 تک رہے۔
اسی دوران 1902 میں وائسرائے لارڈ کرزن نے انکی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ریلے یونیورسیٹی کمیشن کا سکریڑی مقررکیا۔ 1904 میں وہ کمانڈر کے لقب سے نوازے گئے۔1912 میں وہ وائسرائے کی مجلس شوری کے ممبر بنے۔ 1897 میں وہ کانگریس کے صدر مقررہوئے۔ انکا انتقال 1934 مین ہوا۔