| تاریخ پیدائش1874۔ وکالت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وکالت شروع کی اور جلد ہی بارکاؤنسل کے لیڈر بن گئے۔ پھر اسکے بعد مدراس ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ جنرل بن گئے۔ 1916-1912 کےدوران مدراس سینٹ کے ممبربنے۔ 1916سے1920 کے دوران مدراس شوشل ریفارم کےصدربنے۔1921 میں سی۔ آئی۔ ای۔ کا خطاب واپس کردیا اور کاؤنسل کی سیاست سےاستعفی دیدیا تامل ناڈو صوبائی کانگریس کمیٹی کےصدربنے۔ مرکزی اسمبلی کیلئےمنتخب ہوئے۔ 1926 میں گوہاٹی میں کل ہند کانگریس کےصدربنے۔ مرکزی اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر منتخب ہوئے۔ کئی سالوں تک کانگریس کے کارکارنی کمیٹی کےممبر رہے۔ سائمن کمیشن کےخلاف مظاہرے میں غیر معمولی حصہ لیا۔ انڈی پنڈس آف انڈیا لیگ شروع کیا اورآزادی کےسوال پرنہرورپورٹ سےاختلاف کیا۔ 1930میں عام زندگی سےالگ ہوگئے۔ 1941میں ان کا انتقال ہوا۔ |