جناب پرُشتّم داس ٹنڈن

1982-1911
 


جناب پرُشتّم داس ٹنڈن اپنی کاروباری زندگی کی شروعات الہٰ آباد ہانیکورٹ میں وکیل کی شکل میں کیا۔ انہوں نے رائل بلز بھوک ہڑتال می اہم کردار اداکیا اور اپنا ذریعہ معاش چھوڑکر غیر تعاون تحریک میں شامل ہوگئے۔

 

ضلع الٰہ آباد میں کسان تحریک شروع کرنے والے یہ پہلے شخص تھے اور 1921 میں انہوں نے علاقائی طرزپراترپردیش میں کسان جلسہ کا اہتمام کیا۔ 1922 میں انہیں اترپردیش کانگریس کمیٹی کا صدرنامزد کیا گیا۔ اترپردیش میں سول نافرمانی احتجاج کے رہبروں میں انکا خاص مقام تھا اورصوبہ کے کسانوں کے ذریعہ ٹیکس نہ دینے کا دور شروع کرنے کا سہرا بھی انکو حاصل تھا۔ 1927 میں جب اترپریش میں کانگریس وزیروں کی جماعت بنی تو پرُ شتّم داس جی کو اسمبلی کا صدر مقررکیا گیا۔ 1941 اور 1942 میں احتجاج کے دوران وہ جیل بھی گئے۔ وہ1946 سے1950 تک اترپردیش اسمبلی کے صدر رہے۔ جناب پرُ شتّم داس سادگی کے زندگی بسر کرنے والے اورہندی زبان کی اوّلیت کے حمایتی تھے۔ لوگوں میں وہ راجشری کے نام سے مشہور ومعروف تھے۔

 

 

 


وقت کی لکیر

کانگریس کے گذشتہ صدور

کل ہند کانگریس کے اجلاس

1885سے 1946

کانگریس قیام کی زمینی حقیقت

آزادی کی جنگ

کانگریس اور تحریک آزادی

جدوجہد آزادی پر دوبارہ نگاہ

مہاتماگاندھی کے سیتہ گرہ  مراکز

قومی پرچم

تعمیری پروگرام اور کانگریس