جناب پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ آندھراپردیش سے گذشتہ پچاس برسوں سے کانگریس سے جڑے رہے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کےزمانے میں انگریزی حکومت کے خلاف آندھراپردیش کے کئی علاقوں سے ستیہ گرہ احتجاج شروع کیا اور کئی بار جیل گئے۔
عثمانیہ یونیورسیٹی سے علوم سائنس اور قانون کے طالب علم رہ چکے۔ پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ کئی ہندستانی اور غیر ملکی زبانیں لکھ اور پڑھ سکتے تھے۔ وہ 1971سے 1973 تک آندھرا پردیش کے وزیر اعلی رہے۔ وہ1991سے 1996تک ہندستان کے وزیر اعظم رہے۔ وہ تروپتی میں1992کی کل ہند کانگریس کمیٹی کے اجلاس کے صدر رہے۔