| پنڈت جواہرلال نہرو1889میں پیداہوئے۔ برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور بیرسڑ بنے۔ 1918میںسکریڑی، ہوم رول لیگ کے۔ 1918سے کل ہند کانگریس کمیٹی کےممبررہے۔ شروعاتی غیرتعاون ورکرتھے۔1921اور 1922میں سزائےقید۔ 1923میں کانگریس کےجنرل سکریڑی۔1927میں بوسلس میں دلت وطن پرستوں کی کانگریس میں شمولیت۔ مدراس کانگریس میں آزادی کی تجویز پیش کی۔ 1927میں کانگریس کے جنرل سکریٹری بنے۔ 1927میں جھریا میں کل ہند کانگریس ٹریڈ یونین کانگریس کےصدررہے۔ انڈ ی پنڈ نس آف انڈیا لیگ کےسکریڑی بنے۔ 1929میں لاہورمیں کل ہند قومی کانگریس کےصدر رہے۔ اپریل 1930میں گرفتارہوئے۔ اکتوبر میں رہا اور پھر گرفتار۔ موتی لال کی موت،گاندھی ارون معاہدہ، یو۔ پی کاشتکاری تحریک کی قیادت کی۔ دسمبر1931میں گرفتار ہوئے۔ ڈھائی سال قید بامشقت کی سزاہوئی۔ اگست 1933میںرہاہوئے۔ فروری 1934میں پھر گرفتار اور2 سال کی سزاہوئی۔ ستمبر1935میں رہائی ملی اور بیمارکملا نہرو کو دیکھنے کیلئے جرمنی گئے۔ کچھ ہی دنوں کے بعد کملانہروکی موت ہوگئی۔ 1935میں لکھنئو میں قومی کانگریس کےصدربنےاور دوبارہ 1937میں فیض پورمیں ۔1936کےانتخاب میں کانگریس کی کامیابی کیلئےزوردار دوراکیا۔ 1937میں کارگذار کمیٹی کی مدد کی۔ چین کا سفر۔ قومی منصوبہ کمیٹی کےصدر۔ نومبر1940میں چارسال کیلئےقید بامشقت کی سزا۔ دسمبر1941میں رہاہوئے۔ کرپس کےساتھ گفتگومیں کانگریس کی طرف سےقیادت کی۔ 9 اگست 1942کوگرفتار ہوگئے۔ احمد آباد قلعہ میں نظربند کردئیےگئے۔ 1946میں رہاہوئے۔ کل ہند ریاستی اجلاس کی صدارت کی۔ 1947میں قائم ہوئی ہندستانی حکومت کےلیڈربنے۔ ہندستانی وزیراعظم اوروزیرخارجہ بنے۔ 1947میں پہلی باردلّی میں ایشائی رشتےپرکانفرنس کا انعقاد کیا۔ عالمی لیڈر،مصنف جنہوں نےاپنی سوانہ حیات اورہند ستان ایک تلاش کےنام سےکتابیں لکھیں۔ |