| جناب چندراورکر کی پیدائش1855میں ہوئی۔ وہ1878سے1889تک ہندوپرکاش کے مدیر رہے۔ 1881 میں وکیل بنےاورکامیاب وکالت کی۔ کانگریس کےایک وفد کےساتھ 1886میں برطانیہ گئے۔ بمبئی یونیورسیٹی کےفیلو اورامن کےمنصف مقررہوئے۔ پکے برہمن سماجی اورالتجائیہ سماج کے اہم ستون۔ مدراس ہندو سماج اصلاحی جلسہ کےخاص منتطم اور1896کے علاقائی جلسہ کےناظم اورکراچی اجلاس کےصدربنے۔1887میں یونیورسیٹی کےذریعہ بمبئی اسمبلی میں نامزد۔ 1899میں دوبارہ منتخب۔ 1900میں کل ہند کانگریس کےلاہوراجلاس میں صدرنامزد۔ 1909میں چیف جسٹس بنے۔ مانٹیگو چیمسفورڈ اصلاح کی حمایت۔ بمبئی اسمبلی کے پہلے صدربنے۔ وہ ایک عظیم سماجی مصلح اورترقی پسند تھے۔ 1923میں انکی وفات ہوئی۔ |