1903
میں وِردھو نگر میں پیداہوئے۔ بچپن سے سیاست میں دلچسپی۔ 18 سال میں غیر تعاون احتجاج میں شرکت۔ 1945-50، میں تامل ناڈو کانگریس کے صدر بنے۔ 1954میں مدراس کے وزیراعلیٰ ۔
کانگریس کو دو سابق صدر ڈاکڑ راجندر پرساد اور جناب پُرشتّم داس ٹنڈن کے انتقال پر جو صدمہ پہونچا اس کا اظہارکیاگیا۔ عالمی معاملوں پر منشور پیش کرتے ہوئے، سویت روس کے اس اعلان کا استقبال کیا گیاکہ مسلح افواج میں کمی کی جائے۔ امریکہ کے صدر جناب جانسن کی پالیسی پر عمل کرنے کے خیال کا استقبال کیا گیا۔ اسمیں کومبو نظریہ کی بھی حمایت کی گئی۔ کینیا اور زنجیبار کی طرف سے آزادی حاصل کر نے کا استقبال کیاگیا۔ کانگریس نے غیرمنظم ملکوں کے اجلاس کے آئندہ منصوبہ کا بھی استقبال کیا۔