| چترنجن داس کی پیدائش 1870میں ہوئی کلکتہ میں تعلیم حاصل کرنےکے بعد اعلی تعلیم کیلئے برطانیہ گئےاور وہاں سے1903میں بیرسٹربن کر واپس آئے۔ مانک ٹولہ ڈھاکہ بم واقعہ کی کانسپریسی اور ‘ میونسس بورڈ ‘‘ واقعے جیسے کئی سنسنی خیز معاملوں (1907-1) میں پیروی۔ 1919میں امرتسر کانگریس میں خلل ڈالنےکی حمایت کی ۔ کلکتہ کے خاص اجلاس میں غیر تعاون احتجاج کی مخالفت کی لیکن 1920میں ناگپور میں اسے منظور کرلیا۔ 50 ہزار ڈالر کی سالانہ آمدنی والی اپنی وکالت چھوڑدی۔ پرنس آف ولس کی مخالفت کرنے کا انتظام کیا۔ 1921میں احمدآباد کانگریس کے صدرمنتخب ہوئے لیکن اجلاس سے 15 دنوں پہلے ہی گرفتار کرلئے گئے۔ 6 مہینے قید کی سزاہوئی۔ 1922میں گیا میں کانگریس اجلاس کی صدارت کی اور سوراج پارٹی کا قیام کیا۔1923میں نشنلسٹ کاؤنسل میں داخل ہوئے لیکن داس نے بنگال میں وزراء کی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا۔ لاہور میں کل ہند کانگریس مزدور یونین کی صدارت کی ۔ 1924میں کلکتہ نگم پر قبضہ کرلیا اور اسکے پہلے میر بنے۔ گاندھی جی ، داس، نہرو معاہدہ۔ تارکیشورمیں ستیہ گرہ۔ کل ہند کانگریس مزدور یونین کے پھر صدربنے۔1825ریڈنگ ریکنہڈ داس معاہدہ۔ ملک کی خدمت کیلئے اپنی ساری دولت کا ایک ٹرسٹ بنادیا۔ 1925میں دارجلنگ میں انکی موت ہونی۔ |