آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قرار داد
1 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ان کی لگاتار کوششوں اور کاوشوں کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہے جس کی بدولت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2 اکتوبر کو عالمی یوم تشدد منائے جانے کا اعلان کیا ہے - ایک طرف جہاں ساری دنیا میں گاندھی جی کی اہمیت کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے وہیں دوسری طرف خود ہمارے ملک میں کچھ ایسے عناصر اور عقائد ہیں، جو ان پر ان کی یاد اور ان کے حاصل کئے ہوئے ایک مختلف سیاسی لیڈر اور حوصلہ مند سماجی مصلح کی شناخت پر لعنت ملامت کرتے ہیں - آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی اس میٹنگ کا انعقاد ایسے وقت پر کیا جارہا ہے جب کہ گاندھی جی کے خیالات اور ان کی فکر ونظر پر گہرا خطرہ لاحق ہے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی اپنے کارکنان خواتین وحضرات سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ ہمیشہ چاق وچوبند رہیں تا کہ ہم ایسی سازشوں کو پوری طاقت سے کچل سکیں-
ہم یہاں پر پونا کے تاریخی معاہدے کو یاد کرتے چلیں جس کی75 ویں سالگرہ ابھی دو ماہ پہلے منائی گئی- یہ معاہدہ جس کی وجہ سے دلتوں اور آدیواسیوں (پسماندہ طبقات وقبائلیوں) کے سیاسی اختیارات آئین میں شامل کیے گئے- مہاتما گاندھی اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک معاہدے کی وجہ سے ممکن ہو سکا تھا- ہم یہاں یہ بھی یاد کرتے چلیں کہ 25 نومبر1949کو مجلس قانون ساز میں آئین کو پیش کرتے ہوئے بابا صاحب امبیڈکر نے کہا تھا کہ کانگریس اور اس کے دور اندیش لیڈروں کے بغیر آئین ممکن نہیں تھا - آج بابائے قوم کی وراثت خود ان کے اپنے صوبے میں گہرے خطرے کے سائے میں ہے اور یہ تمام کانگریس کار کن خواتین وحضرات کا اہم فریضہ ہے کہ ہم گاندھی جی کے گجرات کو ان لوگوں کے چنگل سے نجات دلائیں ، جنہوں نے ناتھو رام گوڈ سے کے افکار کے سائے میں پرورش پائی ہے-
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کانگریس کی سربراہی میں چل رہی یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ تمام گاندھین اداروں /افکار کو پھر سے تروتازہ کریں اور ان کو سماجی تبدیلی کے جیتے جاگتے اداروں میں تبدیل کریں-
2 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی یوپی اے حکومت کو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی لائق قیادت کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے فرقہ وارانہ تشد کو کم کرنے کے لئے کئی اقدام کئے- پوٹا کو منسوخ کئے جانے سے مذہبی اقلیتوں کا بھروسہ کافی کچھ مضبوط ہوا ہے، جنہیں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے دوران اس خطرناک قانون کا شکار بنا یا گیا تھا-یوپی اے حکومت نے پوٹا کو منسوخ کیا تو ہے لیکن اس نے دہشت گردی سے نمٹنے کا قانونی ڈھانچہ کسی طرح سے کمزور نہیں کیا - یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں - آل انڈیا کانگریس کمیٹی خاص طور پر ان شہروں کے لوگوں کو اور عمومی طورپر پورے ملک کے باشندوں کو سلام کرتی ہے /یہ فخر کرتی ہے کہ انہوں نے ان حملوں کا سماجی امن اور بھائی چارگی پر کوئی اثر نہیں ہونے دیا-
مرکز میں آج ایک ایسی حکومت ہے جو معاشرے میں انتشار پھیلنے نہیں دینا چاہتی اور ان حملوں کا کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھا رہی اس حقیقت نے رنج وغم کے اس ماحول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اتحاد پیدا کرنے میں مدد کی ہے-
3- آل انڈیا کانگریس کمیٹی پوری سنجیدگی کے ساتھ یہ اعلان کرتی ہےکہ کانگریس پارٹی کے لئے سیکولرزم تمام مذہبوں کو برابری کا درجہ دینے کا امر ایک اخلاقی فریضہ ہے- ہم سیکولر ہونے ، سیکولر زم کو فروغ دینے نیز اس کے تحفظ کے لئے کسی سے معذرت خواہ نہیں ہیں- ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم اپنی ساری توانائی اور اپنی کوششوں وکاوشوں کو سیکولر خیال اصولوں کے لئے وقف کرتے رہیں گے - آل انڈیا کانگریس کمیٹی کانگریس کے فرقہ واریت سے لڑتے رہنے کے مضبوط ارادے کا اعادہ کرتی ہے -کانگریس نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی ہے - لیکن آج اس بات کی زیادہ اہمیت وضرورت ہے اس ملک کا قانون کسی بھی شخص ادارے اور عقیدے پر جو مذہبی جذبات اور تعصبات کو فروغ دیتے ہیں پر یکساں طور پر لاگو کیا جا نا چاہیے- کانگریس کے لئے سیکولرزم اور اس کے تمام فوائد جیسے آئین میں شامل بنیادی حقوق کی فراہمی ہمارے لئے گہرے یقین کا حامل ہے-
4 - گجرات میں2002 کے فسادات اور اس میں ہونے والے دہشت ناک واقعات جس کا خلاصہ ایک بیدار میڈیا نے حال میں کیا ہے ، نے ہم سب کو حیرت زدہ کردیا ہے- واقعات کی تفصیل نے ہر مہذب شخص کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے آزاد ہندوستان میں یہ ایک سیاہ باب ہے جس میں سارےمہذب اطوار واقدار کو بالائے طاق رکھ دیا گیا- سب سے زیادہ شرمندگی اور لائق مذمت بات یہ ہے کہ جو لوگ قانونی اور آئینی طور پر لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کے ذمہ دار تھے وہی اس ظالمانہ حرکتوں کے مرتکب بن گئےآل انڈیا کانگریس کمیٹی کا یہ اجلاس ان حادثات کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور مر کزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ذمہ داری کے اصول کو عمل میں لائے جو کہ جمہوری حکومت کا ایک اہم حصہ ہے-
5 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی، وزیر اعظم اور کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے کہ اس نے ایک ایسےنظام کو اپنا یا کہ اس نے تعاون اور روشن خیالی رفاقیت کی پالیسی اختیار کرنے کے لئے( کانگریس کی قیادت والی یوپی اے ) حکومت کی ایک قابل تحسین تعریف حصولیابی یہ رہی ہے کہ اس نے ایسے انقلابی پروگراموں کی ابتداکی ہے جس نے ملک کے مختلف صوبوں کوفلاح پہنچا ئی - بھارت نرمان ، نیشنل رورل امپلائمنٹ ، گارنٹی ایکٹ ، نیشنل رورل ہیلتھ، جواہر لال نہرو اربن رنیول مشن ، سرو سکشا ابھیان وغیرہ پر تمام کانگریس کے زیر قیادت یہ سب کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کے نمایاں پروگرام ہیں جو خود کانگریس کے ذاتی منشور پر مبنی ہے- ان پروگراموں کے تحت کثیر وسائل کی فراہمی مختلف صوبوں میں کی گئی ہے-NREGA کے تحت اس خرج کا ٪90 فیصد مرکزی حکومت برداشت کرتی ہے کئی غیر کانگریسی اور غیر یوپی اے ریاستی حکومتوں نے ان اسکیموں کو اپنے اقدام کے طور پر پیش کر نے کی کوشش کر کے اس طرح کی اسکیموں کے جذبے کو نقصان پہنچا یا ہے اور یہ بات سراسر غلط ہے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ بی جے پی حکومت والے صوبوں میں پھیلائےجانے والے اس جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے مقابلہ کرے اور اس کو روکنے کے لئے سخت اقدام کرے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی غیر یوپی اے صوبوں میں کانگریس کار کنان سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ ان حکومتوں کے ذریعہ مر کزی وسائل کے غلط استعمال کے خلاف آواز اٹھائے -
6 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی بعض ریاستوں میں نکسلی تشدد کے مسلسل غلبے پر اپنے تشویش کا اظہار کرتی ہے - معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے لوگ دہشت گرد سے کم نہیں- آل انڈیا نکسلائٹ مسئلے کے خلاف کانگریس کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتی ہے- اس حکمت عملی کے ایک حصے میں قبائلی علاقوں میں بنیادی ترقی کے انتظامیہ سے متعلق قابل ذکراقدامات ضرورت شامل کئے جانے چاہیے اور اس میں عوام کے وسیع تر شرکت خصوصا آراضی سے متعلق مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے- لیکن بھر پور تعاون کے طریقہ کار کا کوئی بدل نہیں جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کا اشتراک ہو-
7 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی نندی گرام کے سنگین صورت حال پر جس میں صوبائی حکومت کا قانون ختم ہو کر رہ گیا ہے اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی تشدد کی تہذیب اور مصلح افواج کے طریقہ کار کی مذمت کرتی ہے -یہ سب کچھ ایک ایسے نظام کا فطری نتیجہ ہے جس میں پارٹی کے ممبران کو مفادات کو عوام کے مجموعی مفادات پر فوقیت دی جاتی ہے اور امن وقانون کی مشینری کو باضابطہ اور ماہرانہ طور پر کام کرنے نہیں دیا جاتا-
8 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ کانگریس کو مرکز کے مخلوط حکومت کے ساتھ باہمی رابطہ اور ہم آہنگی پیدا کرنا اور مرکز میں اختلاط کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی واضح طور سے جانتی ہے کہ مخلوط حکومت کانگریس احیا؛ کے بھر وسے ہی نہیں چل سکتی خصوصا ان صوبوں میں جہاں پر اس کی بنیاد کمزور ہو گئی ہو- طویل مدت احیاء شدہ کانگریس کا کوئی متبادل نہیں ہوگا جو اپنے بھروسے پر اقتدار میں آئے- کانگریس ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس کا ایک قومی تصور اور پس منظر ہے اور جو علاقائی اور مقامی جذبات کے تئیں اب بھی حساس ہے - یہ ملک کی واحد ملک گیرپارٹی ہے جو ہمارے متنوع معاشرے کی مختلف طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے- یہ صرف کانگریس ہے جو ہندوستان کے بنیادی تصور کی نمائندہ ہے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی پذیرائی کرتی ہے کانگریس کے شائستہ طریقے کا جس کا مظاہرہ مخلوط حکومت کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے اس نے کیا ہے-ایسی توقع ہے کہ اس شائستگی کے جذبے کو دوسرے حامی بھی اپنا ئیں گے اور اس کی اتباع کریں گے-اظہار رائے میں اختلاف ہونا اور خیالات کا مختلف ہونا لازمی ہے اور یہ ایک صحت مند جمہوری نظام کی علامت ہے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی یوپی اے کے رفیقوں اور ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے کانگریس کے ساتھ مل کر ملک کی سیاست اور معاشیات کو مئی2004 سے ایک نئی جہت دی ہے- آل انڈیا کانگریس کمیٹی کو اس بات کا بھر وسہ ہے کہ یہ اور زیادہ مضبوط ہوگا-
9 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی، کانگریس کی صدر اور وزیر اعظم کو مبارکباد دیتی ہے کہ انہوں نے اس بات کو خاصی توجہ دی کہ مخلوط حکومت جموں کشمیر میں سہی طور سے اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کر سکے- جموں کشمیر میں کانگریس اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں حکومت کو ایک نئی راہ دی ہے اور بہت حد تک اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس صدر اور وزیر اعظم نے جموں کشمیر میں ہمارے بھائیوں کی کاوشوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لی ہے-
آل انڈیا کانگریس کمیٹی یہ مانتی ہے کہ وہ شرائط اور ترجیحات کو جس نے اس حکومت کی تکمیل کی آج بھی اتنی ہی اہم ہیں- کل ہند کانگریس کمیٹی ترقی پسند اور قوم پرست عناصر سے اس مخلوط حکومت کے حوصلہ افزائی کی اپیل کرتی ہے-
10 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی نارتھ ایسٹ کے صوبوں میں وسائل اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے وزیر اعظم کے ذریعہ کئے گئے خاص اقدام پرمسرت کا اظہار کرتی ہے - نارتھ ایسٹ کے بڑے حلقے میں امن قائم ہے لیکن کچھ ایسے حصے بھی ہیں جو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی گرفت میں ہے- بات چیت کے علاوہ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ انتہا پسندوں کے چیلنج کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے-
11 - کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات پر فخر ہے کہ جب سے کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے حکومت اقتدار میں آئی ہے ہندوستان کی معاشی ترقی خاطر خواہ رہی ہے - اس کی صرف ایک مثال یہ ہے کہ بی جے پی کے قیادت والی این ڈی اے حکومت کے چھ سالوں میں معاشی ترقی کی شرح 5.8 سالانہ تھی جب کہ یہی شرح بڑھ کر 8.6 ہو گئی ہے - یہی وہ واحد ترقی ہے جس کی وجہ سے حکومت کی تعلیم صحت نیو ٹریشن دیہی ترقی اور شہری انفراسٹرکچر اور دفاع پر خرچ کی رقم بڑھ گئی- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کو 11 ویں پنج سالانہ منصوبے کی تکمیل کےلئے اور گزشتہ منصوبے کے مقابلے میں اس کے دو گنا اضافے کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہے - واضح رہے کہ جواہر لال نہرو نے ہندوستان کی ترقی کا آغازانہیں پنچ سالہ منصوبے کے ذریعہ کیا تھا اور آج صرف انہیں منصوبوں کی وجہ سے ہندوستان دنیا کا چوتھا سب سے بڑااقتصادی طاقت بن گیا ہے-آل انڈیا کانگریس کمیٹی اس بات پر زور دینا چاہتی ہے کہ کانگریس ہی ایک ایسی پارٹی ہے جس نے عام آدمی کے لئے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے -اس سلسلے میں بہت کچھ کام کیا گیا ہے اور بہت کچھ مستقبل میں کیا جانا ہے-آل انڈیا کانگریس کمیٹی خصوصی طور پر کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوئے تغزیہ سے جڑے ہوئے معاملوں پر، جو ہندوستانی بچوں میں حد سے زیادہ ہے ، فوری دھیان دے نیز تیز رفتار سے ہونے والی معاشی ترقی کی وجہ سے علاقائی عدم مساوات اثر انداز نہ ہو، اس کے لئے بھی اقدام کرے-
12 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی ملک کی ترقی کی کہانی میں مختلف شعبہ جات کے ہندوستانی صنعت کاروں کے تعاون کی ستائش کرتی ہے- ہندوستانی کار افدازی جس کا ایک اہم جز سائنس اور ٹکنا لوجی رہا ہے- اس کی ابتداء اور فروغ جواہر لال نہرو، لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی وی پی نرسمہا راؤ کی قیادت میں کانگریس حکومت نے پہلے کیا ہے- آج ہمیں اس بات کا ہے کہ عوامی سرمایہ کاری (Public Investment) زراعت، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) دیہی اور شہری علاقوں میں بے حد ضروری ہے-آل انڈیا کانگریس کمیٹی اس خیال کا اظہار بھی کرتی ہے کہ نجی سیکٹر کو پوری طرح سے اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ ہندوستان کی ترقی میں ایک بڑا رول ادا کرسکے-
13 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی آج یہ فخریہ محسوس کرتی ہے کہ کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے اہم منصوبے، کانگریس کے منشور سے ماخوذ ہیں- کانگریس ہی وہ واحد پارٹی جس نے قومی دیہی روز گار گارنٹی ایکٹ کی ابتداء کی- اس کا آغاز فروری 2006 میں تقریبا 200 ضلعوں میں کیا گیا تھا اور حال میں راہل گاندھی اور دوسرے کل ہند کانگریس کمیٹی کے کار کنان کی مداخلت پر اس میں توسیع کردی گئی ہے تاکہ یہ ملک کے تمام اضلاع کا احاطہ کرسکے- ایک طرف جہاں کل ہند کانگریس کمیٹی قومی دیہی روز گار گارنٹی ایکٹ کی پذیرائی کرتی ہے دوسری طرف کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے حکومت سے یہ اپیل بھی کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد بی جے پی اور این ڈی اے کے حامیوں کی سربراہی والے ریاستوں میں' NREGA' کے رقوم کی بے جا خرچ کی طرف توجہ کرے- کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات کی خوشی ہے کہ کانگریس کے زیر قیادت آندھرا پردیش حکومت کے ذریعہ 'NREGA' کا نفاذ ایک ایسے ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جس کی پیروی دوسری ریاستوں کو بھی کرنی چاہیے-
14 - کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات کی کافی خوشی ہے کہ ''عام آدمی بیما یوجنا'' کا آغاز کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے حکومت نے امسال 2 اکتوبر کو کیا- پہلے مرحلے میں جس کا مقصد دیہی نادارمزدوروں کا فلاح ہے- کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے لگاتار Unorganised Sector میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے جو مزدوروں کی تعداد کا 92 فیصد ہے- ایک وسیع سماجی تحفظ کے لئے ہمیشہ کو شاں رہی ہے- کل ہند کانگریس کمیٹی یوپی اے حکومت کے ذریعہ غریب خاندانوں کے لئے راشٹریہ سواستھ بیما یوجنا اور نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم کے آغاز کے اعلان کا استقبال کرتی ہے- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت سے یہ شدید مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے ذریعہ Unorganised Sector Workers Social secrity Bill 2007 کو جلد از جلد پاس کرائے-
15 - کل ہندکانگریس کمیٹی کھادی اور دیہی روایتی صنعتوں جیسے Handlooms اور Coir جیسے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں باز آباد کاری میں کانگریس کی صدر اور وزیر اعظم کی خصوصی توجہ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتی ہے- اس سے قبل ان شعبہ جات کو کبھی بھی اس طرح کی معاشی اور ادارتی مدد نہیں مل سکی- اسی طرح سے کل ہند کانگریس کمیٹی اس بات پر بھی مطمئن ہے کہ کانگریس کی قیادت میں چل رہی یوپی اے حکومت نے مختلف ریاستوں میں پلانٹیشن اکنامک احیاء کے لئے اپنے اقدام کئے جس کی وجہ سے لاکھوں قبائلی خاندانوں کو معاش کی فراہمی ہو سکی ہے-
16 - کل ہند کانگریس کمیٹی، یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں پر خصوصی توجہ برقرار رکھا جائے- حالانکہ تھوک قیمتوں کی فہرست کے مطابق انفلیشن (Inflation) کی شرح میں کمی آئی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ عام آدمی کو ضروری اشیاء پر کتنا خرچ کرنا پڑتا ہے- اس سلسلے میں کل ہند کانگریس کمیٹی مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو دئے گئے اختیارات کا خیر مقدم کرتی ہے- ان اختیارات کا استعمال ریاستی حکومتیں dehoarding کے خلاف اقدام کرنے میں اور کالے بازاریوں اور Speculators کے خلاف قدم اٹھانے میں استعمال کرسکتی ہے- یہ وہ اختیارات ہیں جن کو بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے ریاستوں سے فروری2006 میں چھین لی تھی-کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ زراعتی اشیاؤں کے Futures markets کے Operations میں ایک پر اثرStatutory regulatory system کے ذریعہ مستقل توجہ برقرار رکھے جس سے قیمتوں کے غیر معمولی اضافے کو وقت رہتے روکا جاسکے-
17 - کل ہند کانگریس کمیٹی کو عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا اندازہ ہے- ہم کانگریس حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ یہ کوشش کر کے ان تمام مواقع کو آزمائے قبل اس کے کہ خریداروں پر اضافی قیمت کا بوجھ پڑے- ساتھ ساتھ کل ہند کانگریس کمیٹی اس بات سے متفق ہے کہ کراسن، کوکنگ گیس، غذا اور کھاد وغیرہ پر چھوٹ رعایت صرف اور صرف غریبوں اور ناداروں پر Focus ہو-
18 - کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات کی تشویش ہے کہ غذا کی فراہمی پر اثر پڑا ہے- اپنے ملک کو غذائی طور پر خود کفیل بنانے میں محترمہ اندرا گاندھی کا کلیدی رول تھا- 25 کروڑ کی مالیت والے قومی زراعتی ترقی منصوبہ (راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا) کے آغازکا استقبال کرتے ہوئے کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کی زراعتی بنیاد کے استحکام میں کوئی کسر نہ چھوڑے جس کو بہتر تکنیک، اچھے قسم کا بیج، سینچائی میں توسیع ، بجلی اور کھاد کی مسلسل فراہمی اور ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کے علاوہ مارکیٹنگ واچھے قیمت کے ذریعہ مضبوط بنا یا جاسکتا ہے - اس سلسلے میں کل ہند کانگریس کمیٹی ، وزیر اعظم کو زراعتی Credit میں گزشتہ تین سالوں میں ہونے والے غیر معمولی اضافے کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہے کہ انہوں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے Credit کو وسعت دینے کے لئے اقدام کئے- زراعت کے لئے Credit flow میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے-04 - 2003 میں جب کہ یہ 88 ہزار تھی07 -2006 میں یہ بڑھ کر ایک سو پچاس ہزار کروڑ ہو گئی ہے- اضافے کی یہ شرح غیر معمولی ہے- M S P میں دھان اور گیہوں کے لئے ہونے والے اضافے گزشتہ 3 سالوں میں بے حد اہم رہے ہیں - فصلوں کے لئے قرض کی دروں میں بھی کمی آئی ہے- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ دیہی علاقوں میں یہ ایک پر اثر اسکیم کا آغاز کرے اور کسانوں کے ماضی کے قرض کا بوجھ ہٹانے کی تر کیبوں پر بھی غور کرے-
19 - کل ہند کانگریس کمیٹی 11 نکاتی پروگرام میں تعلیم پر دئے جانے والے خصوصی زومر کا استقبال کرتی ہے جس میں Out lay پانچ گنی بڑھا دی گئی ہے- یہ 10th out lay پلان کے مقابلے میں پانچ گنی زیادہ بڑھا دی گئی ہے- اب تک ساری توجہ صرف بنیادی تعلیم پر مرکوز رہی ہے لیکن پہلی بار اعلی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ کی جارہی ہے - خواندگی کے اعتبار سے پسماندہ ضلعوں میں 13 نئی مرکزی یونیورسٹی 317 نئے کالج اور انجینئرنگ ومینجمنٹ جیسے بہترین اداروں کی تعداد میں اضافے اس بات کا ثبوت پیش کرتی ہیں-اس کی وجہ سے معاشرے کے کمزور طبقے کے نوجوانوں کے لئے کالج اور جامعات کے تعلیمی مواقع بڑھیں گے جس کے لئے گزشتہ چند سالوں میں وظیفے کا فی حد تک بڑھادئے گئے ہیں-کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ اعلی تعلیم کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ ہونا چاہیے اور اس میں اجتماعی بہتری اور سبھی طبقات کی پہنچ کے مقاصد کا احاطہ بھی ہونا چاہیے کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے حکومت سے یہ اپیل کرتی ہے کہ ایک بڑے قومی مشن کا آغاز کرے جس سے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا فروغ ہو خصوصا ابھرتے ہوئے نئے میدانوں میں-
20 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا Backward Regions Grant Fund کے قیام کے لئے دلی مبارکباد پیش کرتی ہے - اس کا استعمال ملک کے غریب اضلاع میں پنچایتی راج کے اداروں کے استحکام میں کیا جائے گا- ابتداء میں اس رقم کے لئے دو سو پچاس اضلاع میں 58 سو کروڑ روپے 2008- 2007 میں مختص کیا گیا- کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات پر بھروسہ ہے کہ ہمارے پیارے قائد راجیو گاندھی جنہوں نے پنچایتی راج اور نگر پالیکا ؤں کو آئینی اہمیت ، عزت اور استحکام دیا تھا- انہوں نے اس رسم میں ترقی کے تیسرے حصے کے آغاز کی جانب نہ صرف بہت بڑا تصور مانا ہوگا بلکہ حقیقت میں عوام نے حکومت کا پہلا زینہ تصور کیا ہو گا جس کی اہمیت عالم کاری کے اس دور میں اور بھی بڑھ گئی ہے- لوگوں کو با اختیار کرنا اور ان کو مجموعی حصے داری دینا ہمارا آخری مقصد ہے-
21 - کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کے زیر قیادت چلنے والی یوپی اے حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے کہ اس نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدام کئے ہیں - خصوصا تعلیم کے میدان میں- سچر کمیٹی کا نفاذ ایک قابل تحسین امر ہے اور یہ ایک تازہ قدم ہے- ماضی میں کئے گئے اقدامات جن میں محترمہ اندرا گاندھی کے 15 نکاتی پروگرام جو وقتا فوقتا مضبوطی عطا کرتے رہے ہیں- اقلیتوں کی خوشحالی پر مرکوز رہے ہیں - اقلیتوں کی فلاح وبہبود کانگریس کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور یہ اجتماعی ترقی کے لئے پہلی شرط ہے - کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی سر براہی والی یوپی اے حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ ایک ٹائم شڈول بنائے تا کہ سچر کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کیا جاسکے- کل ہند کانگریس یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ کانگریس حکومت کے ذریعہ ہی آئین کے مطابق اقلیتوں کے لئے ریزرویشن ، تعلیم وسرکاری ملازمت میں حصہ داری کیرلا اور کرناٹک کی حکومتوں نے دیے ہیں- آندھرا پردیش اور منی پور کی کانگریس حکومتوں نے بھی ایسے اقدام کئے ہیں اور اس کی وجہ سے اقلیتوں کے لئے ایک نئی فضا کی راہ ہموار ہوئی ہے-
22 - کل ہند کانگریس کمیٹی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہے کہ انہوں نے خواتین کے قانون اور معاشی برابری کے لئے پہل کی اور اس کے لئے اقدام کئے - کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت میں چلنے والی یوپی اے حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قوانین میں تبدیلی کرے تا کہ جنسی مساوات دیرینہ خواب حقیقت میں بدل سکے - اے آئی سی سی کو اس بات کی خوشی ہے کہ یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے کانگریس کو پوری رفتارپکڑنے کے لئے ابھی وقت درکار ہے - یہ ہمارے لیڈر راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے اپنے بل بوتے پر خواتین کے لئے ریزرویشن کو متعارف کرایا- پنچایتوں اورنگر پالیکاؤں میں بھی اس کی شروعات کی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ صرف پنچایت میں منتخب خواتین کی نمائندگی 23 لاکھ سے بھی زائد ہے- اے آئی سی سی کا خیال ہے کہ ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں اس کو دہرانے کا وقت آگیا ہے-
23 - پسماندہ طبقات اور آدی باسیوں کو با اختیار بنانا بیسیوں برس سے کانگریس کا بنیادی فلسفہ ہے - کانگریس کے پروگراموں اور پالیسیوں کا سیدھا اثر پڑا ہے کہ ان طبقات میں ایک پر جوش، تعلیم یافتہ اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی مڈل کلاس کا عروج ہوا - اے آئی سی سی کو خوشی ہے کہ کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کے ذریعہ یہ فلسفہ اب تک جاری ہے - روز گار کے ایک خاص منصوبہ کے تحت 53 ہزار آسامیوں کو پر کرنے پر ہمارے وزیر اعظم کی قیادت کو کل ہند کانگریس کمیٹی سلام کرتی ہے- NREGA کے حصے کے طور پر اے آئی سی سی نے جو ذمہ داری لی تھی اس کو بھی پورا کیا جس سے درج فہرست ذات وقبائل سے تعلق رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو ان کی زمینوں کی سینچائی کا موقع ملا ہے- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی سربراہی والی یوپی اے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کانگریس کے منشور میں نجی اداروں کے لئے ملک گیر بیداری کا جو وعدہ کیا گیا ہے اس کو پورا کرے- اے آئی سی سی یوپی اے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے درج فہرست ذات اور آدی باسیوں کو خواص درجہ میں شامل کیا جائے- (ریکوگنائزیشن آف فورسٹ رائٹ) دفعہ 2006
24 - کل ہند کانگریس کمیٹی قومی باز آباد کاری پالیسی 2007 کے اعلان کا تہہ دل سے استقبال کرتی ہے - کل ہند کانگریس کمیٹی وزیر اعظم کے فیصلہ کی تائید کرتی ہے جو انہوں نے قومی اراضی کونسل کی تشکیل کے لئے کیا ہے جو غرباء اور بے زمین لوگوں کو زمین مہیا کرانے سے متعلق ہے- یہ نئی پالیسی بے گھروں اور بے زمین لوگوں جو کلی طور پر صرف کھیتی پر منحصر کرتے ہیں کے لئے بڑی راحت کا سامان مہیا کرائے گی - کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ لینڈ ریفارمس کی دوسری پاری اس ملک میں شروع کرے-
25 - کل ہند کانگریس کمیٹی نفر کے ساتھ یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ یہ راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے پہلی بار 18 سال کے نوجوانوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا، یہ ہماری پارٹی کے اس Commitment کی عکاس ہے جو ہمیشہ سے نوجوانوں کے لئے رہی ہے - کانگریس حکومتوں نے بھی ایک بڑا فیلڈ ورک شروع کیا ہے جس کے ذریعہ ملک کے نوجوانوں کی ترقیاتی کاموں سے جوڑا جاسکتا ہے اور اس سلسلہ میں خصوصی توجہ شمال مشرق کی ریاستوں اور جموں وکشمیر پر دی جارہی ہے- کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کے ذریعہ تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے لئے بنائے گئے پروگراموں اور پالیسیوں سے بھی نوجوانوں کو باصلاحیت اور با اختیار بنانے میں مدد ملے گا- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے کہ اس نے سری پیرمبدور میں ''راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار یوتھ " کا قیام کیا- اور یہ امید کرتی ہے کہ یہ ادارہ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کا اہل ہوگا-
26 - کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کی پذیرائی کرتی ہے کہ اس نے عالمی برادری میں ہندوستان کی انفرادی شناخت قائم کرنے اور ملک کے وقار کو بڑھانے کے سلسلے میں کئی اقدامات کئے ہیں - ہمارے وزیر اعظم نے ملک کی خارجہ پا لیسی کو ایک نئی جہت عطا کی ہے- کل ہند کانگریس وزیر اعظم کو روس کے کامیاب دورے کے بعد اس ہفتے کی شروعات میں وطن واپسی پر ان کا استقبال کرتی ہے اس دورے نے ہمارے باہمی تعلقات کو ایک نئی سمت عطا کی ہے-
27 - حالیہ دنوں میں کانگریس صدر کی چین کی نہایت کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی ہوئی ہے، جہاں ان کو ایک غیر معمولی اعزاز سے نوازا گیا کہ یہ پہلی غیر ملکی لیڈر تھیں جن کی ملاقات چین کے قد آور لیڈروں کے ساتھ ہوئی- تسونگھیا یونیورسٹی میں دی گئی ان کی تقریر کو پورے چین میں کافی سرا ہا گیا- اس بات کے لئے کل ہند کانگریس کمیٹی ان کو مبارکباد پیش کرتی ہے-
دسمبر 1988 میں راجیو گاندھی کے دورے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان رشتے مضبوط ہوئے ہیں-
28 - کل ہند کانگریس کمیٹی، ''وزارت برائے اوورسیز انڈین افیئرس"ایک علاحدہ وزارت کے قیام کے لئے کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے- اس وزارت کے ذریعہ ویسٹ ایشیا میں ہندوستانی کام گاروں کی فلاح کے لئے کئے گئے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے- یو ایس اے ،یو کے، اور جرمنی جیسے ممالک میں ہندوستانی سائنسدانوں ڈاکٹروں، انجینئروں اور دیگر پروفیشنلز کے غیر معمولی کارناموں اور حصولیابی کے لئے کل ہند کانگریس کمیٹی انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے- اسی طرح ویسٹ ایشیا کے ہندوستانی کاریگروں کی سخت محنت کو کل ہند کانگریس کمیٹی سلام کرتی ہے کہ یہ لوگ جو ہندوستان میں اپنے خاندان کے لئے کمانے والے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملتی ہے کل ہند کانگریس کمیٹی وزیر اعظم کے ذاتی کوششوں کی پذیرائی کرتی ہے کہ انہوں نے ایک نئے معاشیStrategic رشتے کی شروعات مغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ کی ہے- سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ رشتے نزدیکی خاص اہمیت کا حامل ہے-
29 - کل ہند کانگریس کمیٹی یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ جواہر لال نہرو کے زمانے سے ہی کانگریس فلسطین کے معاملے میں سنجیدہ رہی ہے اور ہمیشہ اس بات کی تائید کی ہے کہ فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی شکل میں دنیا کے سامنے آئے اور اسرائیل کے ساتھ پر امن طریقے سے رہے- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فلسطینی حکام کے ساتھ امر جنسی اور ریلیف کے پروگراموں کی توسیع کرے-
30 - کل ہند کانگریس کمیٹی''ہندوستان کی لُک ایسٹ پالیسی" کی پذیرائی کرتی ہے کہ اس کی وجہ سے ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے ساتھ تعلقات استوار ہوئے ہیں اور سیاسی ومعاشی رشتہ مضبوط ہوا ہے- کل ہند کانگریس کمیٹی کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کو واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہندوستان ''لک ایسٹ پالیسی" واقعتا معنی خیز ہوگی - جب کہ نارتھ ایسٹ کی ریاستوں پر اس کا اچھا اثر پڑے گا-
31 - کل ہند کانگریس کمیٹی جانتی ہے کہ ہمارے کئی پڑوسی اندرونی طور پر بڑے مشکل ادوار سے گزررہے ہیں پاکستان کی حالت بہت تشویشناک ہے اور دہشت گردی اور شدت پسندی کا سیدھا اور فوری اثر ہم پر پڑتا ہے- کل ہند کانگریس کمیٹی یہ امید کرتی ہے کہ جلد ہی پاکستان کی صورتحال میں سدھا ہوگا اور دیر سویر ہند پاک بات چیت کا سلسلہ پورے جوش وخروش کے ساتھ شروع ہوگا-
بنگلہ دیش بھی ایک سخت مشکل سے گذررہا ہے اور جمہوریت کی طرف واپس آرہا ہے کل ہند کانگریس کمیٹی چاہتی ہے کہ بنگلہ دیش اسی طرح سیکولر ازم اور جمہوریت کی راہ پر گامزن رہے- ایل -ٹی - ٹی ای کو عالمی سطح پر ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے جس نے جان بوجھ کر ہمارے پیارے قائد کو بہیمانہ طریقے سے ہلاک کرڈالا -
کل ہند کانگریس کمیٹی ہند، بھوٹان رشتے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتی ہے کہ اس میں بہتری آئی ہے اور ہند بھوٹان فرینڈ شپ ٹریٹی، جو فروری 2007 میں دستخط کیے گئے ہیں اس کی عکاس ہے - آل انڈیا کانگریس کمیٹی مینمار کے ساتھ بات چیت کی شروعات کا استقبال کرتی ہے اور یہ امید کرتی ہے کہ مینمار میں بھی جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے-
32 - آج ہندوستان کی دوستی اور رشتہ 12 ملکوں اور یوروپین یونین سے ہے ان میں برازیل، چین، یورپین یونین، فرانس، جرمنی، ایران، انڈونیشیا، سعودی عرب، جاپان، روس، ساؤتھ افریقہ، یوکے ، یو ایس اے اور ویت نام شامل ہیں- ہندوستان نے دفاعی طاقت کے لیے مشترکہ مشق کی شروعات کی ہے متعدد ملکوں کے ساتھ مل کر جن میں روس، چین، امریکہ، جاپان کے علاوہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے کئی ممالک شامل ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دفاعی پروڈ کس کوپوری دنیا میں تسلیم کیا جانے لگا ہے-
33 - کل ہند کانگریس کمیٹی افریقی ممالک میں معاشی اور سیاسی رشتوں کے استحکام کے لیے کئے گئے اقدام کے لیے کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے - وزیر اعظم نے ساؤتھ افریقہ اور نائجیریا یوگا نڈا کا بھی سفر کیا ہے- یہ وہ Continent ہیں جن کا کانگریس کے ساتھ ہمیشہ سے ایک خاص رشتہ رہا ہے-
34 - نیو کلیئر پروگرام کے سلسلے میں کل ہند کانگریس کمیٹی امریکہ کے ساتھ ہوئے نیو کلیائی معاہدے کا استقبال کرتی ہے- ایسا مانا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سے عالمی نیو کلیائی برادری میں ہندوستان کے (isolation)الگاؤ کا خاتمہ ہوا اور اس کی وجہ سے ہی یہاں بجلی، توانائی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا- آنے والی صدی میں کل ہند کانگریس کمیٹی کو اس بات سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نیو کلیائی معاہدہ ہر طرح سے ہندوستان کے بنیادی Strategic interests کی حفاظت کرتا ہے-
35 - چونکہ ملک کی دفاع کے لیےمذ کورہ بالا معاہدہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کل ہند کانگریس کمیٹی، کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ راجیو گاندھی ایکشن پلان کو عملی طور پر نافذ کرے- ایک نیو کلیئر اسلحہ سے پاک اور Nonviolent World Order کے لیے جس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جون 1988 جو جمع کیا گیا تھا-
36 - کل ہند کانگریس کمیٹی کا ہمیشہ اس بات میں یقین رہا ہے کہ ایک ایسی خارجہ پالیسی کو اپنا یا جائے جو ہندوستان کے مفادات کو Promote کر سکے ملک کی خارجہ پا لیسی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی چند سیاسی پارٹیوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کی آل انڈیا کانگریس کمیٹی سخت مذمت کرتی ہے - کوئی بھی ملک دہشت گردی سے اتنا متاثر نہیں ہوا ہے جتنا کہ ہندوستان اور پچھلی دو دہائیوں سے کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا ایسا مسئلہ نہیں ہے جتنا کہ ہندوستان کو-
37 - کل ہند کانگریس کمیٹی اس بات کو وثوق کے ساتھ کہنا چاہتی ہے کہ 15/ اگست 1947 سے یہ کانگریس کی قیادت ہے جس نے غیر ملکی پالیسی کو ملک کے مفاد کے لیے پر امن طور پر برقرار رکھا ہے اور یہ ایک قابل ذکر بات ہے کہ کانگریس پارٹی کو کسی سے بھی سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے خاص طور پر غیر ملکی پالیسی کو آزادانہ طور پر نافذ کرنے کے لیے یہ سلسلہ جواہر لعل نہرو اور گاندھی جی سے شروع ہو کر آج تک برقرار ہے-
38 - کل ہند کانگریس کمیٹی جناب راہل گاندھی کو کل ہند کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری بنائے جانے کا استقبال کرتی ہے - ان کے ساتھ کل ہند کانگریس کمیٹی خاص تعداد میں نوجوان کانگریسی خواتین وحضرات کو شامل ہونے پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہے- کانگریس ہمیشہ سے ہی نوجوانوں کی پارٹی رہی ہے اور ہمارے پیارے لیڈر راجیو گاندھی کے ذریعہ شروع کئے گئے اقدامات کی وجہ سے نوجوان کانگریسی خواتین وحضرات مختلف میدانوں میں کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں اور پارٹی کو استحکام بخشتے رہے ہیں-
39 - کل ہند کانگریس کمیٹی کا یہ اجلاس تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے ، جنہوں نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا- کل ہند کانگریس کمیٹی اپنے عظیم تاریخ اور عظیم تاریخی ورثے سے روشناس ہے اور اس پر فخر کرتی ہے - کل ہند کانگریس اپنے ماضی سے متاثر ہے مگر مستقبل کی طرف ابھی بڑھنا ہے - ایک پرانی تہذیب کا مستقبل اس کے آج سے جڑا ہوا ہے - آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اس اجلاس کا مقصد تب پورا ہوگا جب یہ پیغام پورے زوروشور سے عوام تک پہنچے کہ کانگریس کے جوان جو کہ سماج کے مختلف حلقوں سے آئے ہیں- اپنی پارٹی اور ملک کی خدمت میں بڑی سے بڑی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تیار ہیں-